مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

ٹرمپ کا جوہری معاہدے پرمذاکرات کا خط نہیں ملا،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ...

بھارتی فوج کا کشمیریوں پر تشدد، پچاس زخمی. آنکھوں میں پیلٹ ماری گئیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے، کولگام کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےد وران احتجاج کرنے والے پچاس سے زائد کشمیریوں کو زخمی کر دیا .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کیا تو کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، کشمیریوں کی جانب سے پتھراو کے مقابلے میں پیلٹ گن فائر کئے اور گولیوں کا بھی استعمال کیا جس کے نیتجے میں پچاس سے زائد کشمیری زخمی ہوئے. جن میں سے چار شدید زخمیوں کو سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے آنسو گیس، گولیوں اور پیلٹ کا استعمال کیا. چیف میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر فاضل کوچک نے بھی تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پچاس کشمیری زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 44 کو محمد پورہ کے ہسپتال میں بھجوایا گیا جبکہ چھ شدید زخمیوں کو کولگام بھجوایا گیا.جن چھ زخمیوں کو کولگام ہسپتال بھیجا گیا ان میں ندیم احمد ،نواز احمد ،عدنان احمد کو آنکھوں میں پیلٹ لگی ہیں، یاور احمد کو گولی لگی ہے جبکہ محسن احمد اور باسط احمد کو بھی پیلٹ لگا ہے ،کولگام ہسپتال بھجوائے گئے چھ میں سے چار زخمیوں نواز،ندیم،عدنان اور یاور کو سرینگر علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے .

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan