کالج کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے،طالبات کی بنائی گئیں 300نازیبا ویڈیو
کالج کی عملے پر لڑکیوں کے باتھروم میں کیمرے نصب کرنے اور طالبات کی ویڈیوز بنانے کا الزام سامنے آیا ہے
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا،تلنگانہ کے ضلع میڈچل ملکاجگیری میں واقع ایک نجی انجینئرنگ کالج کی لڑکیوں نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہوسٹل کے عملے نے ان کے باتھروم میں کیمرے نصب کر رکھے تھے اور ان کی ویڈیوز بنائی تھیں۔ پولیس کے مطابق، یہ طالبات میڈچل پولیس اسٹیشن پہنچیں اور شکایت درج کرائی۔پولیس حکام نے بتایا کہ سی ایم آر انجینئرنگ کالج کی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ ہوسٹل کے عملے نے ان کی باتھروم میں نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان الزامات کی حقیقت کی تصدیق کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفصیل سے تحقیقات کی جائے گی اور جو بھی ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
طالبات نے الزام عائد کیا کہ کالج کے عملے کے پاس تین سو سے زائد ویڈیوز موجود ہیں جو مختلف طالبات کی ہیں۔ ان کے مطابق، یہ ویڈیوز طالبات کی نجی زندگی میں مداخلت کی سنگین مثال ہیں۔
بی جے پی کی تلنگانہ کی ترجمان راچنا ریڈی نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک انتہائی بھیانک اور سنگین اخلاقی جرم ہے جو خواتین کی عزت اور وقار پر حملہ ہے۔ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے ،تلنگانہ خواتین کمیشن نے اس معاملے کا خود نوٹس لیا ہے اور تمام ویڈیوز کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ لیکن جو بھی اس دل دہلا دینے والے واقعہ کا ذمہ دار ہوگا، جہاں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور جہاں نوجوان لڑکیاں اپنی تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں، ان کے لیے ایسی ذاتی نوعیت کی خلاف ورزیاں ناقابل معافی ہیں۔”
تلنگانہ خواتین کمیشن نے بھی اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے اور اس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کالج کے عملے میں سے کون اس سنگین واقعہ میں ملوث ہے اور ان کے خلاف کیا قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
فارم ہاؤس پر نیو ایئر پارٹی،فحش رقص،منشیات،8 لڑکیوں سمیت 26گرفتار
جاپانی فحش فلموں کی اداکارہ کی دورہ لاہور کی تصاویر وائرل
لڑکیوں کی تصاویر پر فحش گانے لگا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے