ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی خودکشی کا معامہ منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرنسپل کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، گریڈ 20 کے پرنسپل کو وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے، برطرف پرنسپل کو فوری طور پر.محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق وائس پرنسپل پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کو تاحکم ثانی پرنسپل کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،
واضح رہے کہ لاہور کے ایم اے او کالج کی لیکچرار اور کالج کی اینٹی ہراساں کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر عالیہ رحمٰن نے خودکشی کرنے والے لیکچرار محمد افضل پر طالبہ کے ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے، ڈاکٹر عالیہ رحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد افضل پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی طالبہ نے اپنے نمبر بڑھانے کے لیے لیکچرار پر الزام لگایا تھا،