راولپنڈی :کرنل لئیق شہید کے کزن عمرجاوید بھی شہید کردیئے گئے:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کرنل لئیق شہید کےقاتلوں کے خلاف سرچ آپریشن آج بھی جاری رکھا ، ادھر اس حوالےسے پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے افسوس کے ساتھ یہ خبرجاری کی گئی کہ کرنل لئیق شہید کے کزن کو بھی دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے ،
اس سے پہلے یہ بھی بتایا گیا کہ عمر جاوید کے اغوا اور اغوا کے مجرموں کو پکڑنے کے سلسلے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران، ورچوم، زیارت میں، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔خفیہ ٹھکانے کی کلیئرنس کے بعد پورے علاقے کو صاف کر دیا گیا۔
ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بدقسمتی سے عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف قریبی نالے سے ملی ہے۔ اندازہ کے مطابق، دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد شہید کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس دہشت گردی میں ملوث کچھ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں صفائی کا عمل جاری ہےجو فرارہیں۔پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔