کالونی مالک نے گاؤں کا سرکاری نالہ بند کر دیا
قصور
نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے شاملاٹ جگہ پٹواری سے ساز باز کرکے خریدی اور اب کالونی سے گزرنے والا اہل دیہہ کا نالا بند کر دیا جس سے گاؤں کے کئی محلے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے ظلم کی انتہاہ کرتے ہوئے سرکاری نالہ بند کر دیا جس سے گاؤں جوہڑ میں تبدیل ہو گیا سفاری گارڈن اوراڑہ نو کے مالک شیخ امجد منظور سکنہ لاہور نے 2015 میں پٹواری سے ساز باز ہو کر 35 کنال اور 11 مرلے جگہ خریدی جبکہ باقی 5 ایکڑ جگہ شاملاٹ پر قبضہ کر لیا اور کالونی بنا لی جس کی چار دیواری وغیرہ بھی کر لی ہے او کالونی سے ایک سرکاری نالہ دیہہ کی نکاسی آب کیلئے گزرتا تھا جو کو کالونی مالک نے 1 اپریل کو بند کر دیا جس کے باعث گاؤں کا پانی گاؤں میں جمع ہونا شروع ہو گیا اور محلہ مرزا اعظم بیگ،محلہ یونین کونسل دفتر،محلہ صابر ڈوگر و محلہ حاجی بشیر ڈوگر زیر آب آ گئے ہیں اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہو گیا ہے اس بابت اہل دیہہ نے ڈی سی قصور و ٹی ایم او کو درخواست دی جن کے حکم پر عمل کرتے ہوئے انکروچمنٹ انسپیکٹر فقیر حسین نے موقع دیکھا اور تین روز کے اندر اندر اہل دیہہ کیساتھ انصاف کرنے کی یقین دہانی کروائی
اہل دیہہ نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے