کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شروع

0
46

مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شروع ،اطلاعات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ میر پور رائلز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل یہ ایونٹ براہ راست نشر کررہا ہے۔

کے پی ایل کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ایونٹ کے میچز کے لیے پانچ پچز تیار کی گئی ہیں، شریک ٹیموں کے کھلاڑی اب بے چینی سے لیگ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

میر پور رائلز اور راولا کوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہوئی۔

ایونٹ میں پی سی بی کے غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوں گے ان میں عماد وسیم ، محمد حفیظ اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔

مظفر آباد میں جمعرات کو بارش کے سبب شریک ٹیمیں پریکٹس نہ کرسکیں، دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ میں شریک ٹیمیں مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل میں دستیاب تمام کمرے کے پی ایل ٹیموں اور آفیشلز کیلئے مختص ہیں ، کھلاڑی تین کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد ببل میں داخل ہوئے ہیں، ٹیموں کیلئے ناشتے اور جم ٹریننگ کے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ٹریننگ کیلئے بھی ٹیموں کو دو، دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک کے مطابق شائقین کو کے پی ایل میچز دیکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے، 30 فیصد شائقین گراؤنڈ آکر میچز دیکھ سکیں گے

Leave a reply