کولمبیا میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

باغی ٹی وی : کولمبیا میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 4 روز سے جاری مظاہروں میں تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پولیس کی حراست میں وکیل کے قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو دیوار سے لگا کر ان پر پتھر برسائے۔

سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور دستی بم بھی چلائے، جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں.بد امنی اور مظاہروں میں اب تک13 افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے وزیر دفاع نے عوام سے معافی مانگی ہے۔ ویڈیو گزشتہ بدھ کو عام ہوئی تھی جس کے بعد تین دن سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کے عوام پر تشدد کی کئی اور ویڈیوز بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہیں، جس سے عوام میں غم و غصہ مزید بڑھ رہا ہے۔

Shares: