کمشنر گوجرانوالہ کا کتا کیا گم گیا، سرکاری عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، کاش کہ اتنی تگ و دو انسانوں کے لیے بھی ہوتی
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس وقت ایک ٹرینڈ ” کمشنر کا کتا گم گیا” چل رہا ہے جو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے .اس ٹرینڈ کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ کمشنر گوجرانولہ کا کتا گم ہوگیا ہے اور اس کو تلاس کرنے کے لیے کارپوریشن کا عملہ جگہ جگہ منادی کرتا پھر رہا ہے . اس کتے کی تلاش میں باقاعدہ ایک تلاشی مہم جاری ہے ہے .
کہا جارہا ہے کہ کمشنر کے کتنے کی تلاش میں سرکاری عملہ رکشے پر لاؤڈ سپیکر سے اعلان کر رہا ہے . کہ کمشنر صاحب کا کتا گم ہو گیا ہے .اور جس کسی کو علم ہو وہ متعلقہ جگہ اور رابطوں پر اطلاع دے .اور ساتھ وارننگ بھی دی جارہی ہے .
اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی کیا کمال کی ٹویٹس کی ہیں. ایک نے لکھا ہے کہ گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمیشنر کا کتا کہیں گم ہو گیا ہے اگر کسی بھائی کو ملے تو ضرور ڈپٹی کمشنر صاحب کو پہنچا دیں نہیں تو انہوں نے چھوٹے عملے کی جان عزاب کر دینی ہے.
گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمیشنر کا کتا کہیں گم ہو گیا ہے اگر کسی بھائی کو ملے تو ضرور ڈپٹی کمشنر صاحب کو پہنچا دیں نہیں تو انہوں نے چھوٹے عملے کی جان عزاب کر دینی ہے 😅@CommissionerGu3#کمشنر_کا_کتا_گم_گیا pic.twitter.com/rlHvHD9KWJ
— رضــــــــوان الہـــــــــــی 🌐 (@MianSb_Official) July 27, 2021
اس کے علاوہ اعلان کرنے والے نے دھمکی بھی دی کے اگر کسی سے کاروائی کے دوران کتا برآمد ہواتو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.
ایک صارف نے لکھا کہ
غریب دی مر گئی ماں
تے کوئی نئی لیندا ناں
چوہدری دا گواچ گیا کتا
تے پنڈ ساری رات نہ سُتا
https://twitter.com/Ibrahim2k21/status/1420087747088375816?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ جانوروں سے پیار ہر کسی کو ہوتا ہے مگر عوام جب بے حال ہو تو ایسے وقت میں انسانوں سے زیادہ کتوں کی قدر کی جائے تو کیا سمجھا جائے
جانوروں سے پیار ہر کسی کو ہوتا ہے مگر عوام جب بے حال ہو تو ایسے وقت میں انسانوں سے زیادہ کتوں کی قدر کی جائے تو کیا سمجھا جائے #کمشنر_کا_کتا_گم_گیا pic.twitter.com/PqJTKoB919
— Usman Qayyum (@IamUsmanAQ) July 27, 2021