کریم ابن کریم ،کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے، سب کی عزت سب کا احترام،اب ہوگا لاہورکا نام ومقام

0
30

لاہور:کریم ابن کریم ، کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے ،سب کی عزت سب کا احترام،اب لاہور کا ہوگا نام ،عہدے سنبھالتے ہی کمشنر لاہور ان ایکشن،اطلاعات کےمطابق کمشنر لاہور سیف انجم نے شہر کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحات طے کرلیں، کہتے ہیں لاہور شہر کی خوبصورتی، تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک مسائل کا حل اولین ترجیحات ہوں گی۔

ذرائع کےمطابق نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سیف انجم نے کہا کہ دیہی اور شہری ریونیو ریکارڈ کے مسائل بھی حل کروں گا۔ سیف انجم نے کہا کہ لاہور کو ادبی شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے اس پر بھی کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور سیف انجم کا کہنا تھا کہ شہر سے منڈیاں، رم مارکیٹ، لاری اڈا باہر منتقل کرنا بھی اہم ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل بھی اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنائیں گے۔

یاد رہےکہ کمشنرلاہورجہاں بھی گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو بہت عزت دی اور کوشش یہی کی کہ ہرکسی کو بھرپورریلیف دیا جائے اور سائلین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے،یہی وجہ ہے کہ ان کو ملنے والے جب جدا ہوتے ہیں تو ان کی صحت ، درازی عمر اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعائیں کرتے ہیں‌

Leave a reply