ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ میونسپل سروسز کی مانیٹرنگ کیلئے ان ایکشن،علی الصبح یونین کونسل,7,11 1 اور16کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی، اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشیدسی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد ظفر،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے غازی کالونی میں صفائی عملہ کی حاضری چیک کی۔پینے کے پانی کی فراہمی،سیوریج نکاسی،ڈھکنوں کی دستیابی بارے معلومات لیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے نقشہ جات کی چیکنگ کے اختیارات سیکرٹری یونین کونسلز دے رہے ہیں،میں میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غازی کالونی کی خالی اراضی کو اچھے مصرف میں لانے کا حکم بھی دیا،انہوں نے شاکر ٹاؤن کے کراؤن فیلئیر کو 24گھنٹوں میں فل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے30لاکھ روپے سے مین ہولز پر ڈھکن رکھوائے جارہے ہیں،سرکاری ملازمین،سیاسی ورکرز گٹروں کے ڈھکنوں کو چوری ہونے سے بچائیں،ڈھکن چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،لوگوں میں صفائی و ستھرائی بارے آگاہی کیلئے پینا فلیکس لگوائے جائیں۔ لیاقت علی چھٹہ نے پرانی سبزی منڈی ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا۔انہوں نے افسران کو ڈسپوزل سٹیشنوں پر اضافی موٹریں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کی ورکنگ بارے ہر پندرہ روز بعد انہیں رپورٹ دی جائے۔کمشنر نے مقبول آباد،کتاب چوک اور ملحقہ علاقوں میں صفائی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا اجازت سڑکوں کو توڑنے والوں کیخلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں،لوگوں کے مسائل اب انکی ہی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،میونسپل سروسز میں اچھا کام کرنیوالے اہلکاروں کو کیش پرائز اور اسناد بھی دی جائیں گی،کمشنر نے کہا کہ مقامی سطح پر صفائی کیلئے جمع ہونیوالے رقم کو اسی مقصد کیلئے خرچ کیا جائے،بہتر میونسپل سروسز کا تسلسل برقرار رکھا اور شہریوں کو ریلیف دیتے رہیں گے،شہری علاقہ میں صفائی و ستھرائی کے بہترین ماڈل کو مثالی بھی بنایا جاسکتا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ نے اپنے وزٹ کے دوران افسران کو معاملات بہتری بارے ہدایات بھی دیں۔

Shares: