کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری کی

کراچی:کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری کی ،اطلاعات کے مطابق آج کراچی شہر میں بارش نے جس طرح سب کے بُرے حال کردئے ہیں ، اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وھاب نےایم ڈی کراچی واٹر انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ انڈسٹریل ایریا کورنگی کا دورہ کیا ہے

اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے عوام کو فوری طور پر رلیف دینے کے لئے احکامات جاری کئے۔ھیوی پمس جیٹنگ اور سیکشن مشینیں فوری طور دی جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران کو ہدایت جاری کیں‌، اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واٹر بورڈ عملے نے فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے نکاسی آب کا کام شروع کردیا۔

دوسری طرف کمشنر کراچی بھی آج شہر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے رہے نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی پر توجہ دی جائے نکاسی کو یقینی بنایا جائے:

اس موقع پر کمشنر کراچی نے گلستان جو ہر فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں صورتحال کا جا ئزہ لیا، ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی اور ڈپٹی کمشنر وسطی انُکے ہمراہ پانی کی نکاسی کی صورتحال سے آگاہ کیاکمشنر کراچی نے افسران کو ضروری ہدایات دیں

Comments are closed.