حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔چک 48شمالی میں 102 کنال 10 مرلے سے زائدقیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی۔وارگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 41 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر حویلیاں بنا کر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا ۔
اس رقبہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اے سی سرگودھا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ریونیو فیلڈ سٹاف کو سرکاری زمین پر مزید ناجائز قابضین کی تفصیل دو روز میں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔








