کشمنرکراچی شہراورشہریوں کوبچانے کے لیے نکل پڑے ،اہم مقامات کے دورے ، فوری احکامات

کراچی :کشمنرکراچی شہراورشہریوں کوبچانے کے لیے نکل پڑے،اہم مقامات کے دورے، فوری احکامات،اطلاعات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعرات کو کراچی میں عالمی بنک کے ادارے کلک کے تعاون سے جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرنے کے لئے مختلف نالوں کا دورہ کیا ۔

عالمی بنک کے پروگرام کلک کے پروگرام ڈائریکٹر زبیر چنہ ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی بلدیہ عظمی کے سینئر افسران مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے پچرنالہ ، گجر نالہ اور کلری نالہ پر کام کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ نالوں کی صفائی کا کام تیز کیا جائے اور ترجیحی اقداما ت کر کے اہم بند حصوں کو جلد از جلد کھولاجائے یقینی بنایا جائے کہ دوسرے اسپیل سے قبل اہم چوک پوائنٹس سے برساتی نالہ کے ذریعے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے۔

کمشنر نے کہا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے ۔ کوشش کی جائے کہ برسات کے پانی کی نکاسی میں بند نالے رکاوٹ بن کر شہریوں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں – عالمی بنک کے پروگرام ڈائریکٹر زبیر چنہ نے کمشنر کو برساتی نالہ کے منصوبہ کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی

انھوں نے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے شہر کے سترہ نا لوں پر صفائی کا کام جاری ہے دو ماہ میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ نالوں کی صفائی ساتھ ساتھ ڈمپرز کے ذریعے کچرہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے ،

انھوں نے کہا کہ جمعرات کو ایک سو ساٹھ کچرے کے ڈمپرز ٹی پی ون ڈمپنگ اسٹیشن اور اسی ڈمپرز جام چاکرو ڈمپنگ اسٹیشن ٹھکانے لگائے گئے ۔

کمشنر نے کہا کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی کا منصوبہ مکمل ہو نے تک گا ہے بہ گاہے کام کا معائنہ کرنے کے لئے دورہ کر تے رہیں گے وو اس سلسلہ میں اگلے ہفتہ پھر دیگر نالوں کا دورہ کروں گا ۔

اس موقع پر انھون نے ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی کو ہدایت دی کہ وہ گجر نالہ کی صفائی کے کام کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ صفائی کے کام میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور بارش کے موقع پر شہریوں کو نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا نہ کر نا پٹرے

Comments are closed.