وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسلرز کو اپنا مہمان بنا لیا .
کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلرزمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد کی وزیراعلیٰ آفس آمد،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد نے ملاقات کی.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے زمان انور، شریف طاہر کو 10، 10 لاکھ روپے اور علی اسد کو5لاکھ روپے کے انعامات دیئے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں عالمی معیار کے 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان کیا.
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپورٹس ارینا گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے، سپورٹس ارینا میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان بھی کیا.
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائیں گے
. وزیراعلیٰ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے پر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد کو مبارکباد، پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی.
پرویز الٰہی نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں – ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدکوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔پنجاب حکومت ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی-
صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری کھیل، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.