باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ پر عمل پیرا ہے۔ تھانہ بڑا گھر کے رہائشی محترم محمد علی نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر محمد خالد کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی جسمیں مئوقف دریافت کیا گیا تھا کہ میں نے 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر شوکت علی وغیرہ سے خریدا تھا جسکی رقم 5 لاکھ روپے ادا کر دی تھی اور بقایا رقم کی ادائیگی کا وقت مقرر تھا۔ مگر الزام علیہ شوکت وغیرہ نے مجھ سے ٹریکٹر چھین لیا ہے۔ مجھے ٹریکٹر واپس کروایا جائے۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر نے SHO تھانہ بڑا گھر سجاد اکبر کو درخواست پر فوری کاروائی کا حکم دیا۔

تھانہ بڑا گھر کے SHO نے دونوں فریقین کو بلا کر منصفانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے مئوقف دریافت کیا جس سے معلوم ہوا کہ محمد علی نے ٹریکٹر کی خرید کے وقت طے کیی متعینہ مدت میں بقایا رقم کی ادائیگی نہ کی ہے۔ جس پر SHO تھانہ بڑاگھر سجاد اکبر نے دونوں فریقین کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کے تحت راضی نامہ کروایا، محمد علی سے 3 لاکھ روپے شوکت کے حوالے کر دیئے اور محمد علی کا 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر اس کے حوالے کر دیا۔ دونوں فریقین خوشی خوشی پنجاب پولیس ننکانہ کو دعائیں دیتے ہوئے تھانہ سے رخصت ہو گئے۔

ڈی پی او ننکانہ نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر اور SHO تھانہ بڑا گھر کے اس حسن اقدام کو سراہتے ہوئے قابل تحسین عمل قرار دیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور خدمت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنانے میں دن دات مصروف عمل ہیں۔

Shares: