خورشیدشاہ کی گرفتاری ، مذمت کا سلسلہ جاری

0
41

اسلام آباد:خورشید شاہ کی گرفتاری ، حکومت کی مذمت کا سلسلہ جاری ، اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔خورشید شاہ کی گرفتاری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیطرف سے گرفتاری کی مذمت کی جارہی ہے،

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے رہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے اپوزیشن کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کر کے بہت ہی غلط قدم اٹھایا ہے، اگر کوئی تحقیقات بھی تھیں تو خورشیدشاہ ملک سے بھاگے تو نہیں جا رہے تھے۔

پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اطلاع دیے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، اس ملک میں کوئی تو قانون ہو،کس کا قانون چل رہا ہے؟

مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، بہت سارے وفاقی وزراء پر انکوائریز چل رہی ہیں لیکن ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا

وزیراعلیٰ‌سندھ کے مشیر نے کہا کہ جس شخصیت کا بھی تعلق اپوزیشن سے ہوتا ہے اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس طرح کے احتساب سے پیپلز پارٹی کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ وہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں‌رکھتی تو دوسری طرف انتقام بھی لے رہی ہے،

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت فاسشٹ ہے اور مخالفین کے خلاف انتقامی سوچ رکتھی ہے،

خیال رہے کہ خورشید شاہ کو آج نیب سکھر نے خط لکھ کر طلب بھی کررکھا تھا تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

Leave a reply