نوازشریف پھربازی لےگئے:عمران خان کےAbsolutely Notکےمقابلے میں عظیم رہنما کوپیش کردیا

0
87
نوازشریف پھربازی لےگئے:عمران خان کےAbsolutely Notکےمقابلے میں عظیم رہنما کوپیش کردیا #Baaghi

اسلام آباد:نوازشریف پھربازی لے گئے:عمران خان کےAbsolutely Not کے مقابلے میں اپنےدل کےجانی،عظیم رہنما کوپیش کردیا، اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے خلاف جہاں چین مخالف اوربھارت نوازقوتیں سرگرم ہیں وہاں ان قوتوں کو پاکستان کے اندراورپاکستان سےباہر رہنے والے محبوب پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہوچکی ہے

دوسری طرف اس صورت حال میں جب پاکستان ایک عالمی پراکسی جنگ میں فاتح کی حیثیت سے سب کے سامنے آیا ہے اس فتح کودشمن اپنی شکست اورذلت ورسوائی سے تعبیر کررہے ہیں ، ادھر اسی دوران پاکستان کی اپوزیشن بھی عالمی قوتوں کا بیانیہ بول رہی ہیں‌

اسی اثنا میں ایک عجیب اوردلچسپت صورت حال بھی سامنے آئی ہے جب ایک طرف وزیراعظم عمران خان عالمی قوتوں کے خلاف ایک کامیاب اننگز کھیلتے ہوئے سب کوللکار رہے ہیں تودوسری طرف اس للکارنے پاکستان سے باہربیٹھے ہوئے پاکستان حکومت اورریاستی اداروں کے شدید ترین مخالفین نے عمران خان کی کامیابیوں کوچیلنج کردیا ہے

 

 

اس حوالےسے عجیب مگردلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب عین اس وقت جب امریکی صحافی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمران خان کی شخصیت ہے جس نے ہزاروں غیرملکیوں کو بحفاظت افغانستان سے نکلوانے میں اپنا کردار ادا کیا ورنہ بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا، گلین بیک نے کہاکہ صرف عام امریکیوں کوہی نہیں بلکہ امریکی حکومت کو بھی عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے

ادھر اس قسم کے بیانات کا سلسلہ جاری تھا اوردوسری طرف عمران خان کے ساتھ روسی صدر ، چینی صدر اور دیگرعالمی رہنما محو گفتگو تھے کہ لندن سے میاں نوازشریف نے ایک بڑا دعویٰ کردیا

نوازشریف اپنے دعوے میں کہتےہیں کہ "پھرتا ہےبڑے دعوے کرتا نیازی کہ مجھے فلاں کا فون نہیں آیا فلاں کا نہیں آیا ”

نوازشریف کہتےہیں وہ دن یاد کریں جب برادرم مودی فون ہی نہیں بلکہ خود چل کرمیرے گھرآگئے،نوازشریف کہتے ہیں کہ بتائیں کہ میں کامیاب یا آپ

ادھر دوسری طرف نوازشریف کی طرف سے مودی کے حوالے سے ان دعوں کے بعد سوشل میڈیا پرایک طوفان بدتمیزی ابھر آیا ہے جس میں کہا جارہا ہےکہ جناب میاں نوازشریف صاحب آپ کی ان صلاحیتوں کا کون منکر ہے !

یہ آپ کی اندرونی صلاحیتیں تو تھیں کہ آپ کے گھرمیں وہ آگئے جو برملا کہتے ہیں کہ میں مشرقی پاکستان توڑنےاوربنگلہ دیش میں پاکستانیوں کوذبح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ، اوروہ کل کا دشمن آپ کے گھرمیں آتا ہےتویقینا یہ آپ کی بڑی کامیابی ہے ،

دوسری طرف ن لیگی اپنے قائد کا دفاع تو نہیں کررہے کیوں یہاں ایک طرف پاکستان اوردوسری طرف پاکستان کے دشمن کا تذکرہ میاں صاحب کرگئے ، لیکن وہ خاموش اس قدر ہیں کہ اپنے لیڈر کی فسطائی سوچ پر خاموشی کو ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں

Leave a reply