شیخوپورہ میں شکایات باکس مہم شروع
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں اور گرجا گھروں میں شکایات بکس رکھنے کا کام شروع ہوگیا یہ کام وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی بناء پر شروع کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے جامع مسجد خانو چوک اور امام بار گاہ کلاں مین بازار میں شکایات بکس رکھ کر یہ بکس رکھنے کی مہم کا افتتاح کیا
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مرکزی امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعتہ المبارک کے بعد سبز رنگ کا شکایات بکس امام بارگاہ کی دیوار کے ساتھ امام مسجد مولانا سید ہادی الحسینی صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید بابر شاہ اور جنرل سیکرٹری سید شفقت مشتاق شاہ اور جی اے ریونیو نذیر احمد کے ہمراہ نصب کیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور حکمرانوں کے لیے سادگی کا درس دیتا ہے حضرت علی علیہ السلام نے اپنے گورنروں کے نام جو خط مسند خلافت سنبھالنے کے بعد بھیجا تھا وہ آج بھی حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں میں شکایات بکس رکھنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام کی شکایات جلد انتظامیہ تک پہنچیں اور لوگوں کو سرکاری دفاتر میں کم سے کم چکر لگانا پڑیں اور کرپشن مافیا کے خلاف دی جانے والی درخواستوں میں مبالغہ آرائی نہ کی جائے اور خدا کو گواہ بناء کر سچ تحریر کیا جائے جس میں راشی افسروں کے خلاف مؤثر کارروائی بروقت کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ شکایات بکس میں ہر محکمہ اور بلدیاتی ادارے کے خلاف درخواست ڈالی جاسکتی ہیں
قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ہادی الحسینی نے اسلام کے نظام عدل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نواسئہ رسول ﷺ نے معاشرہ میں عدل ختم ہو جانے اور اقرباء پروری شروع ہو جانے پر علم جہاد بلند کیا جن کا کربلا میں قیام ہمارے لیے مشعل راہ ہے