شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ ہدایات دی گئی کہ شہر کی تمام مساجد اور چرچ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شکایات بکس رکھے جائیں گے جہاں شہری کسی بھی محکمے کے متعلق شکایات کو تحریری صورت میں بکس میں رکھ سکے گئے تمام شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ جمعہ کے روز مساجد میں جا کر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں

Shares: