اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی

اسلام آباد :اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مخالفت کےباوجودسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوایا اور عثمان بزدارکامشکور ہوں کہ میری رہنمائی فرمائی ، ہم نے 1500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزحل کیے۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سروسز کا آغاز کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دی تھی ، 3روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے اور ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

Comments are closed.