پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی مذمت، شہداء کو سلام و خراج عقیدت پیش، سینیٹ اجلاس
سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں اعتزاز احسن خصوصی طور پر شریک ہوئے- سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا گیا- کمیٹی نے وزیرستان میں پاک فوج کےشہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کیمٹی دہشتگردوں کی طرف سے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے- اللہ تعالی شہداء کی قربانی کو قبول اور اعلٰی مقام عطا فرمائے- شہید جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں- شہداء اور شہداء کے لواحقین کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں- ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شکست دشمن عناصر کا مقدر ہے- سخت اپریشن کے ذریعے جنوبی وزیرستان کو ان سفاک دھشتگردوں سے مکمل پاک کیا جائے- دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے ملک میں امن و امان برباد کرنا چاہتے ہیں-
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ دشمن اپنی مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے- بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دھشتگردانہ واقعات کے لئے استعمال کر رہا ہے- حکومت پاکستان دھشتگردانہ حملوں کا معاملہ حکومت افغانستان کیساتھ اٹھایا جائے- حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے- یہ کمیٹی ہر اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی آئی ہے-