ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 نئے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری, ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی

باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 نئے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے جن پر ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری دی.ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہائی ویز اور پبلک ہیلتھ کے دو منصوبوں پر 21 کروڑ 63 لاکھ روپے،ضلع لیہ میں روڈز کے 9 منصوبوں پر 91 کروڑ 47 لاکھ روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں روڈ کے چار اور پبلک ہیلتھ کے تین منصوبوں پر 77 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ایس ای ہائی ویز محمد نواز،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب،ایگزیکٹو انجینئرز میاں افتخار احمد،بابر یزدانی،محمد وقاص،خالد لغاری اوردیگرموجود تھے

Leave a reply