پاکستان میں ‘کورونا وائرس ٹو’ کی موجودگی کی تصدیق:لیکن گبھرانا نہیں
اسلام آباد : پاکستان میں ‘کورونا وائرس ٹو’ کی موجودگی کی تصدیق:لیکن گبھرانا نہیں ،اطلاعات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کردی اور کہا کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔
وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا تاہم کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں ہے۔
کوروناوائرس کی نئی قسم کی منتقلی کاعمل تیزہے، شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں اور اپنےمقررہ وقت پر کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت کوروناوائرس ٹو پرگہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکورونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔