کوروناوائرس کاقہرجاری ،بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 81 سے تجاوزکرگئی

نئی دہلی :کوروناوائرس کاقہرجاری ،بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 81 سے تجاوزکرگئی ، ادھراطلاعات کےمطابق کل بھارت میں ایک شخص کرونا سےجاںبحق بھی ہوگیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔

۔ قاضی محمد حسین صدیقی 29 فروری کو سعودی عرب سے لوٹے تھے۔واپسی کے بعد سے ہی انکی صحت میں گراوٹ آرہی تھی۔6 فروری کو گلبرگہ کے پرائیوٹ ہسپتال میں انہیں بھرتی کیا گیا تھا ۔9 فروری کو گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں منتقل کیا گیا تھا –

9فروری کی رات کو پھر حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔10فروری کو حیدرآباد کے ڈاکٹرس نےجواب دے دیاتھا ۔10 فروری کو حیدرآباد سے گلبرگہ واپسی کے دوران رات 10 بجے انتقال ہوا تھا۔صدیقی کے اہل خانہ سمیت 43 افراد ابھی بھی آئسولیٹڈ رکھا گیاہے۔ گلبرگہ ڈی سی بی شرت نے کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت ہوئی ہے۔

Comments are closed.