جزائر کی ملکیت پروفاق اورسندھ کا تنازع اب عدالت ہی حل کرسکتی ہے

0
49

اسلام آباد : جزائر کی ملکیت پروفاق اورسندھ کا تنازع اب عدالت ہی حل کرسکتی ہے ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 23 اکتوبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالسے سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کا قیام آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 23 اکتوبر تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا ہے کہ جزیرے وفاق کے حوالے کرنا سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سندھ کے جزیرے قانونی طور پر صوبے کی ملکیت ہیں صوبے سے کوئی زمین حاصل کرنے کیلئے مطلوبہ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے، آرڈیننس کے ذریعے حدود میں ترمیم کی گئی ہے جو غیر آئینی ہے۔

Leave a reply