اسلام آباد: محسن بیگ کو رہائی مبارک وزیراعظم ہاوس سے نیا کیس بنانے کی کوشش کا انکشاف:اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے ایک بار پھرباتوں باتوں میں اپنے جزبات کا کھل کراظہار کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ محسن بیگ رہا ہوچکے ہیں مگراس کے باوجود محسن بیگ کے خلاف ابھی گھیرا تنگ ہے
سلیم صافی کہتے ہیں کہ حکومت کے کسی دور میں بڑے حامی اپنے زیراحسان حکومت کے ہاتھوں زیرعتاب بننے والے نڈر صحافی محسن بیگ کو رہائی مبارک ہو ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل ضمانت ہوجانے بعد بھی وزیراعظم ہاوس سے براہ راست مداخلت ہوتی رہی کہ نیا کیس بنا کر انہیں اندر رکھا جائے لیکن الحمدللہ ہائی کورٹ کی برکت سے یہ عمرانی حربہ بھی ناکام ہوا۔
اپنے زیراحسان حکومت کے ہاتھوں زیرعتاب بننے والے نڈر صحافی محسن بیگ کو رہائی مبارک۔۔۔ کل ضمانت ہوجانے بعد بھی وزیراعظم ہاوس سے براہ راست مداخلت ہوتی رہی کہ نیا کیس بنا کر انہیں اندر رکھا جائے لیکن الحمدللہ ہائی کورٹ کی برکت سے یہ عمرانی حربہ بھی ناکام ہوا۔ pic.twitter.com/XuqxxbVi9X
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 15, 2022
سلیم صافی نے حسب روایت اپنے جارحانہ انداز میں حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پرتنقید کے سخت تیر برسائے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ محسن بیگ کو عدالت نے رہا کردکھایا مگراب سُننے میں آرہا ہے کہ وزیراعظم محسن بیگ کے خلاف ابھی ٹھنڈے نہیں ہوئے بلکہ چاہتے ہیں کہ محسن بیگ ابھی بھی جیل میں رہے
یاد رہے کہ سلیم صافی نے پچھلے دنوں محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف بھی آواز بلند کی تھی اور اس وقت بھی حکومت آڑے ہاتھوں لیا تھا اور اس سارے معاملے کا ذمہ دارحکومت کو ٹھہرایا گیا تھا اور اب پھرسلیم صافی کی طرف سے حکومت پر ہی شک کے تیر برسائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں حکومت محسن بیگ کو پھرکسی کیس میں گرفتار نہ کروا دے