اسلام آباد:اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوشخبری سنائی ہے اور اس خوشخبری کو سُننے کےبعد ہر پاکستانی کا دل بھی باغ باغ ہے،
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں وہ بہت زیادہ اس بات پر خوش ہیں کہ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہےکہ دو دہائیوں بعد پاک آسٹریلیا سیریز پر پوری قوم خوش ہے،وہاں دوسری طرف وہ اس بات پر غمگین بھی ہیں کہ اپوزیشن قوم کی خوشیوں پر ماتم کررہی ہے ان کو پاکستانیوں کی خوشی عزیز نہیں اگر عزیز ہوتی تو کبھی اپوزیشن کھیل پر منفی سیاست نہ کرتے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم کی اس خوشی پر اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے جو عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے https://t.co/Dw8iAw0PbS
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 20, 2022
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے ٹیسٹ میچ کے وقت راولپنڈی میں اپنا شوکرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور شریف فیملی کو سیاسی سپورٹ دینے کی غرض سےپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔