ڈڈیال :پاکستانیوں تمہیں غیرت مند اوربہادروزیراعظم مبارک:مراد سعید کا عوامی اجتماع سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ڈڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کی ترجمانی کی ، ان کو غیرت مند اور بہادروزیراعظم مبارک ہو
مراد سعید نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم عمران خان نومور کی بات کرتےہیں،وہ زمانہ گیاجب فون کال پر ڈومور اوراڈےدینےپڑتےتھے مراد سعید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے،
وفاقی وزیر مرادسعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جلد سندھ کی تقدیر بدلے گی،سندھ میں مریضوں کےلیے علاج کی سہولت نہیں،کراچی کو سندھ کے حکمرانوں نے کچرے کا ڈھیر بنادیاہے،نوازشریف بھارت گئےتوحریت رہنماؤں سےملاقات نہیں کی،
مراد سعید نے کہا کہ ہم نے وہ مناظر دیکھے جب نریندر مودی کو گھر دعوت پر بلایا گیا، مرادسعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کشمیر کا سفیر بن کرگئے،جلسے سے ثابت ہوگیا کہ آزادکشمیر کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بنے ہیں،