بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے ملک کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ مطالبہ کانگریس کی کیرالہ شاخ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیے گئے ایک بیان کے ذریعے سامنے آیا۔بیان میں کانگریس نے جے شنکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ عالمی اور علاقائی سفارتی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔ کیرالہ کانگریس کے مطابق بھارت کی خارجہ پالیسی، خصوصاً پڑوسی ممالک سے تعلقات کے معاملے میں مسلسل خرابیاں سامنے آ رہی ہیں، اور اس صورتحال پر خاموشی یا کمزور مؤقف قابل قبول نہیں۔
کانگریس نے الزام عائد کیا کہ وزیر خارجہ کی قیادت میں وزارتِ خارجہ کی کارکردگی نہ صرف بھارت کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ اس پس منظر میں پارٹی کا کہنا ہے کہ جے شنکر کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی، سفارتی تنازعات اور بعض بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے مؤقف پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جنہیں اپوزیشن سیاسی طور پر اُجاگر کر رہی ہے۔
شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
تنگوانی: تیز رفتار کار نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو کچل دیے، دو فرار
کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف