کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

0
42

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹرپر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
چدمبرم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ فیصل کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہ فیصل پہلے سول سروس امتحان میں آئے اورآئی اے ایس میں شامل ہوئے۔ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر پر حکومت کے کاموں کو سب سے بڑا دھوکہ بتایا ہے۔ اگر شاہ فیصل یہ سوچ رہے ہیں تو ذرا سوچیے کہ کشمیر کی عوام کیا سوچتی ہوگی۔ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی مسئلہ کا حل نکلا ہے۔“

یاد رہے کہ کشمیری آئی اے ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل بیان ’لاک ڈاون‘ کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست کی پوری 80 لاکھ آبادی آج کی طرح کبھی قید میں نہیں رہی۔ فیصل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”کشمیر میں مکمل خوف ہے۔ ہر کوئی ٹوٹ گیا ہے۔ ہر چہرے پر شکست کا جذبہ واضح ہے۔“

شاہ فیصل نے مزید لکھا کہ ”شہریوں سے لے کر موضوعات تک۔ تاریخ نے ہم سبھی کے لیے ایک بھیانک موڑ لیا ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ کشمیری عوام کی زمین، پہچان، تاریخ دن دہاڑے چھین لی گئی ہے۔“ شاہ فیصل نے وادی میں سخت سیکورٹی کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کے ذریعہ ملک کے عوام کوآگاہ کیا۔

شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا تھا ،”کشمیر ایک ناقابل بیان لاک ڈاون کا تجربہ کر رہا ہے۔ زیرو برج سے ہوائی اڈے تک گاڑیوں کی کچھ آمد و رفت نظر آ رہی ہے۔ صرف مریضوں اور کرفیو کا پاس رکھنے والوں کو چھوڑ کردیگر مقامات پر بالکل سناٹا ہے۔ “

Leave a reply