بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے حالیہ انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشت کا کہنا ہے کہ دہلی میں پارٹی کی لوک سبھا الیکشن میں شکست فاش کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔
پانچ رکنی بنائی گئی کمیٹی میں سابق رکن پارلیمنٹ پرویز ہاشمی، سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیا ،ڈاکٹر یوگا نند شاستری، کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا اور سابق رکن اسمبلی جے کشن شامل ہیں۔
اس کمیٹی کو یہ ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے کہ یہ عام انتخابات میں پارٹی کی فتح کو یقینی بنانے کا طریقہ بتلائے گی اور 2020 میں دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کانگریس کو حالیہ لوک سبھا الیکشن میںبری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بی جے پی تنہا تین سو سے زائد سیٹیں لے گئی ہے.