ممبئی: گذشتہ دنوں اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے منگل سات جنوری کی شام کو طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں نقاب پوش غنڈوں کے حملے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے تھے
انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والی طلبہ یونین کی صدر اویشی گھوش سے ملاقات کی تھی جس کے بعدبی جے پی نے اداکارہ کے دورے کے دوران شدید ردعمل کا مظاہرہ کی دہلی میں بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ اور بی جے پی کی قومی ترجمان نور پور شرما نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے
لیکن اب دوسری جانب اداکارہ کی کی فلم’ چھپاک‘ کی حمایت میں کانگریس نے پوسٹر لگائے جبکہ سماج وادی پارٹی نے اسے دیکھنے کے لئے ایک ملٹی پلیکس کے ایک شو کو مکمل طور پر بک کروا لیا ہے