قونصل جنرل جاپان کا کراچی میں گرین لائن بس پر سفر

کراچی: قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کراچی میں گرین لائن بس پر سفر کیا۔

قونصل جنرل جاپان کسی کو اطلاع دیئے بغیر مسافر بن کر گرین لائن اسٹیشن پہنچے جب کہ ان کے ہمراہ قونصل خانہ جاپان کے پولیس اتاشی اور دیگر عملہ بھی موجود تھے ۔

قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا نے نمائش چورنگی اسٹیشن پر قطار میں لگ کر ٹکٹ خریدا اور عام مسافروں کے ساتھ بس میں بیٹھے، بس کا جائزہ بھی لیا جس کے بعد وہ گولیمار اسٹاپ پر اتر گئے۔

گرین لائن بس میں سفر کرنے کےبعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کہا کہ جاپان میں تو یہ عام چیز ہے لیکن کراچی میں جدیدیت دیکھ کر خوشی ہوئی تاہم گرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوجائے گی تو پھر دورہ کروں گا۔

Comments are closed.