افغانستان میں ” را””این ڈی ایس ” کی چھتری تلے پاکستان کیخلاف سازشیں ، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم کرنیکا انکشاف

0
50

اسلام آباد: افغانستان میں ” را””این ڈی ایس ” کی چھتری تلے پاکستان کیخلاف سازشیں ، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم کرنیکا انکشاف،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے خلاف ’این ڈی ایس‘ اور ’را‘ نے نئی سازش شروع کردی، پاکستان کے خلاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو منظم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف را اور این ڈی ایس کے ایما پر افغانستان میں کالعدم تنظیموں کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث اکرام اللہ ترابی ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق را، این ڈی ایس کی سرپرستی میں جماعت الاحرار، جزب الاحرار کا کالعدم ٹی ٹی پی سے اتحاد ہوا ہے، پکتیکا اور کنڑ میں کالعدم تنظیموں کے اجلاس میں را اور این ڈی ایس اہلکار شریک تھے۔

افغانستان میں ہونے والے پاکستان دشمن اجلاس میں اکرام اللہ ترابی بھی شریک تھا، اکرام اللہ ترابی کو افغانستان میں اتحادی فوج نے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا تھا، اکرم اللہ ترابی پاکستان میں عدالتی ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام اللہ ترابی دوبارہ افغانستان پہنچ کر کالعدم تنظٰم کے ساتھ مل گیا، اکرام اللہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔

پاکستان دشمن اجلاس میں پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی، اجلاس 16 اگست کو افغانستان میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق را، این ڈی ایس کی سازش کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن سبوتاژ کرنا ہے، پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کی گئی ہے، سازش کے لیے اجلاس افغانستان میں ہوا مگر تاثر دیا گیا کہ اجلاس میں پاکستان میں ہوا ہے۔

Leave a reply