کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، اعلیٰ حکام کانسٹیبل کے ردعمل پرحیران
لاہور:کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، اعلیٰ حکام کانسٹیبل کے ردعمل پرحیران اوروجہ تنازعہ کی وجوہات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیاتھا اوربعد ازاں ڈی آئی جی کو ہستپال پہنچادیا گیا
یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔
”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
پولیس حکام نے ہستپال ذرائع کے حوالے سے کہا ہےکہ ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر ہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، بعد ازاں بلڈپریشرکم ہونے پر دوبارہ داخل کرلیا گیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ گھر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی پر حملہ کرنے والے کانسٹیبل رفیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔