بریکنگ:ماہرہ قتل کیس:اعلیٰ شخصیت نےملزم ظاہرجدون کو پیش کرنےکی حامی بھرلی،یہ بڑی شخصیت کون ہے؟

0
33

لاہور: ماہرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت:اعلیٰ شخصیت کا ملزم ظاہرجدون کو پیش کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ ،اطلاعات کے مطابق ماہرہ ذوالفقارقتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں یہ بتایا گیا ہے کہ مائرہ قتل کیس کے ضمن میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملزم سعد امیر بٹ کی 22 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ملزم نے عدالت کو شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد سے ملزم ظاہرجدون کی گرفتاری کے حوالے سے بھی اہم خبریں ملنا شروع ہوگئی ہیں ،

اعلی شخصیت نے ظاہر جدون کو پیش ہونے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چار مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن اسے گرفتار نہ کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جدون دو سال قبل راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں نامزد تھا جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔پولیس کو شک ہے کہ قتل میں ظاہر جدون شامل ہے جبکہ ماہرہ نے سعد کے خوف سے 15 روز پہلے جان کے خطرے کی درخواست دی تھی۔

پولیس تفتیش کے لیے مقدمے کے مدعی مقتولہ کے چچا سے بھی پوچھ کر رہی ہے کہ سبزہ زار کی رہائشی ہونے کے باوجود ماہرہ ڈیفنس میں کیوں رہائش پذیر تھی

Leave a reply