عمران خان سے رابطےتیزہوگئے:بڑی بڑی شخصیات قافلے میں شامل ہونے کےلیےتیار

اسلام آباد:عمران خان سے رابطےتیزہوگئے:بڑی بڑی شخصیات قافلے میں شامل ہونے کےلیےتیار،اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں بڑی بڑی شخصیات شامل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں ،بہت سے لوگ رابطے میں ہیں اورکچھ کی ملاقات کنفرم ہوچکی ہے،شاید یہی وجہ ہےکہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 2 دن میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے عمران خان سے رابطے کیے ہے، جن میں پیپلز پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کوسخت دھچکا لگا ہے اورلودھراں سے پی پی سابق رکن اسمبلی حیات اللہ ترین اور ملتان سے پیپلز پارٹی امیدوار اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھی خرم خاکوانی نے بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ان رہنماوں نے عمران خان کے ویژن کی حمایت کی اورساتھ چلنے کا عہد کیا

یاد رہےکہ چند دن پہلے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، اور وہ بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب عمران خان سے مذہبی شخصیات کی ملاقاتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے، جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے مولانا شیرانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی اہم ملاقات کی ہے۔

Comments are closed.