صوابی :سیاسی مداخلت کا خواب چکنا چور،سپیکراسد قیصرکے بھائی کی معدنیات نیلامی میں مداخلت پرٹھیکیدارسراپا احتجاج،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصرکے بھائی کی طرف سے سرکاری امورمیں مداخلت کی خبروں نے سیاسی مداخلت کے خواب چکنا چورکردیئے

باغی ٹی وی کے مطابق ویسے تو مداخلت ہرجگہ جاری ہے لیکن سب سے بڑی مداخلت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈی سی صوابی کے آفس میں ضلع کی معدنیات کی نیلامی کے حوالے سے ایک بہت بڑی بولی یا نیلام عام کے سلسلے میں اجلاس بلایا گیا تھا

 

ذرائع کے مطابق اس موقع پرجب ضلع بھرکے ٹھیکیداروں نے اپنی اپنی دلچسپی ظاہرکی تو اس دوران سپیکر اسدقیصر کے بھائی عقیب اللہ خان نےڈی سی آفس میں معدنیات کی نیلامی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکے بھائی معدنیات کا ٹھیکہ اپنے لوگوں کودلوانا چاہتے تھے ، اس سلسلے میں ڈی سی آفس صوابی میں جب اسد قیصرکے بھائی نے قانونی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دلوانے کی کوشش کی تواس پرمعاملہ بگڑ گیا

باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پراس نیلامی میں شرکت کرنے والے ٹھیکیداروں نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکے بھائی کی بے جا مداخلت پر سراپا احتجاج ہوگئے اوروزیراعلیٰ اوروزیراعظم سےمعاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

Shares: