کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جبکہ بھارتی فورسزکی جانب سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپا،شردا اور شاہکوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی گولہ باری سےشہری نعمان احمدشہید ہوا ہے،

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گولہ باری سے بچوں اورخواتین سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جس سے 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اورمتعدد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کےتباہ ہونےکی بھی اطلاعات ہیں،

Comments are closed.