لاہور:نایاب ہیروں کی خوبصورت باتیں ؟ آنکھیں بند یا پھرزبانوں پرکنٹرول نہیں ، ویڈیودیکھ فیصلہ کریں ،باغی ٹی وی کے مطابق معاشرے میں مبالغہ آرائی بھی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، یا تو یہ کم علمی کی وجہ سے ہے یا پھرزبانوں پرکنٹرول نہیں رہا
باغی ٹی وی کےمطابق سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے ساتھ بیٹھے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی 29 ارب کی آبادی کو ریلیف دیا ،حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے 29 ارب لوگوں کو احساس پروگرام کے تحت 29 ارب روپے تقسیم کئے ہیں،یوں حلیم عادل شیخ کے مطابق ایک شخص کوایک روپے کے حساب سے وزیراعظم نے مدد کی
یہ مبالغہ آرائی صرف سیاستدانوں میں ہی نہیں بلکہ میڈیا پرسنز بھی ایسی غلطیاں کرہے ہیں ، پاکستان کے معروف تجزیہ نگارصابرشاکرایک پروگرام میں کہتے ہیںکہ پاکستان میں اس وقت 61 ہزارلوگوں کے کرونا ٹسیٹ کیئے جاچکے ہیں جن میںسے 5 لاکھ پوزیٹو آئے ہیں ، صابرشاکریہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ شرح پانچ فیصد بنتی ہے
دوسری ایک ویڈیو میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری رقم بھی صیح طریقے سے نہیں پڑھ سکتے ، ایک کروڑ کو دس کروڑ کبھی لاکھ کہہ رہے ہیں
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی ایک کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ہم نے 15 کئے ہیںاوران میں سے 22 پازیٹو آئے ہیں ،
وزیراعظم عمران خان بھی اسی لائن میں کھڑے ہیں اوربولتے وقت ایسے الفاظ بول جاتے ہیں کہ سننے والے بھی حیران اورپریشان ہوجاتے ہیں ،عمران خان کہتے ہیں کہ کرونا کی وجہ سے 190 لوگوں کو مرنا چاہیے تھا ساتھ ہی وزیراعظم یہ الفاظ کہتے ہیں اور کم نقصان پراللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے آدھے لوگ مرے ہیں








