کنونشن سینٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کنونشن سنٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں نجکاری پروگرام میں پیشرفت اور مکمل کی گئی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے کو خدشہ ہے بلڈنگ گرا کر کنکریٹ کا جنگل بنا دیا جائے گا، اس اقدام سے سی ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
سیکریٹری نجکاری ڈاکٹر ارم نے کہا کہ 1991 سے اب تک نجکاری کی 178 ٹرانزیکشنز مکمل کی گئیں، نجکاری پروگرام سے اب تک 649 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1991 سے اب تک فروخت کیے گئے اداروں میں بینکنگ، انرجی، ٹیلی کام، سیمنٹ، آٹو موبائل، کیپٹل مارکیٹ، ٹیکسٹائل، رئیل اسٹیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد،جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کا معاملہ میں سی ڈی اے کا کنونشن سنٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سی ڈی کا جگہ کم کرنا کنونشن سنٹر کی نجکاری میں رکاوٹ کا باعث بنا۔ اس وقت کے وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا تھا کہ کابینہ کا فیصلہ تھا اس کے باجود آخری وقت پر سی ڈی اے نے جگہ کم کردی، بڈز کا کام اختتام پر ہوتا ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔

اس وقت کے وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہاتھا کہ ہر جگہ مسائل ہیں مسائل کے باجود نجکاری کا کام جلد ہوگا۔اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی جانب سے تجاویز بجھوائی گئیں تھیں،کمیٹی کی تجاویز کابینہ میں ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کیاجائے گا۔میاں محمد سومرو نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوٹل کی بڈز لینے والے تو فوری طور پر ادائیگی کیلئے تیار تھے،لیکن معاملہ مختلف جگہوں پر آ کر اٹک گیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی،سروسز ہوٹل کی مد میں بیانیہ کی مد میں رقم لے چکے ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ ہم نے کابینہ سے پہلے سی ڈی اے کو معاملہ پہنچایا۔

جبکہ اس پر میاں رضا ربانی نے کہا تھا کہ کنونشن سینٹر کے ساتھ ہی ایک بڑی عمارت کا مسئلہ پہلے سے چل رہا ہے،تمام معاملات کو انتہائی باریک بینی سے لے کرچلیں،یہ نہ ہو مستقبل میں آپ کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا ہو جائے۔ وزیر نجکاری نے کہا تھا کہ آپ کا انتہائی اہم نقطہ ہے۔

Shares: