دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری ، مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

باغی ٹی وی : دنیا میں مہلک وائرس کے وار جاری ہیں، مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 227 ہو گئی، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 572 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی حکمت عملی سے کئی زندگیاں بچائیں۔

امریکی صدر نے گورنرز پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کو اب نرم کر دیں تاکہ روزگار زندگی چل سکے، اگر گورنر نے بات نا مانی تو تو وہ خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے احکامات جاری کریں گے۔ امریکا میں مزید 774 ہلاکتوں کے بعد تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ہانگ کانگ میں سکول کھلنے لگے، جنوری کے بعد پہلی بار کلاسز کا آغاز ہو گیا، جنوبی کوریا میں مزید سکولز کھول دیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں میں یکم جون سے نرمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برازیل میں مزید ایک ہزار 27، سپین 280، روس 174 اور برطانیہ میں 134 ہلاکتیں ہوئیں۔ بھارت میں 172 اور ایران میں مزید 57 افراد جان سے گئے۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 443 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

برازیل کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 593 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Shares: