کرونا کو بھگانے قاری صاحب مسلح گارڈز سمیت کرونا وارڈ پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ملک میں کرونا کی لہر میں شدت آ چکی ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن لگوائی جا رہی ہے دوسری جانب باباجی مریضوں کو دم کرنے کرونا وارڈ میں پہنچ گئے
@MumtaazAwan

دم والے بابا کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخلے کی اجازت مل گئی، دم والے بابا نے مریضوں کو دم کیا اور وزٹنگ کارڈ بھی دیا، انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو وہاں داخل کیا گیا تھا جہاں دم والے قاری صاحب پہنچے اور مریضوں کو دم کیا، ہسپتال کی انتظامیہ کے لوگ بھی ساتھ تھے، کرونا مریضوں کے پاس بابا جی گئے اور دوران دم منہ سے ماسک اٹھا کر پھونکیں مارتے رہے،اطلاعات کے مطابق بڈابیر کی معروف شخصیت قاری افتخار المعروف چف والی سرکار مسلح گارڈ کے ہمراہ دم کرنے کے لئے ہسپتال پہنچے

ترجمان لیڈی ریڈنگ کا کہنا ہے کہ پیر کس طرح اسپتال کے اندر پہنچے تحقیقات کررہے ہیں، واضح رہے کہ کچھ دن قبل جب آکسیجن گیس کی کمی کے ایشو پر میڈیا نے معلومات کی غرض سے ہسپتال کے اندر جانے کوشش کی تو انہیں سختی سے منع کردیا گیا تھا اور پیر صاحب دم والے بابا جی مسلح گارڈ کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے ،باباجی کو کس نے اجازت دی اور وہ ہسپتال کیسے پہنچے اس پر تحقیقات ہوں گی البتہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے لوگ بابا جی سے مل رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بابا جی کو باقاعدہ اجازت دی گئی تھی اسکے بعد ہی وہ کرونا وارڈ میں گئے

Shares: