مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے...

پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسین حوالگی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،وزیرخارجہ شاہ محمود اورچینی سفیرمہمان خصوصی ہیں چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کو کورونا سے بچاوَ ویکسین فراہم کی،ہمیں خوشی ہے پاکستان صحت کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے،ویکسین کی فراہمی پاک چین کی لازوال دوستی کی مثال ہے، چین پاکستان کو ہر شعبہ زندگی میں تعاون فراہم کرے گا،پاکستان اور چین میں تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے پاکستان کی کورونا سے بچاوَ ویکسین کی حکمت عملی سامنے آ گئی،پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لے کرپاکستان پہنچا ،این سی او سی کے مطابق ہیلتھ گائیڈ لائنز مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کوفراہم کی جائے گی،درجہ حرارت دیکھتے ہوئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی پہلی کھیپ مکمل طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی ،ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا،پہلے مرحلے کے لیے پنجاب 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا 280، بلوچستان 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں.ویکسی نیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین نےپاکستان کےساتھ لازوال دوستی کاعملی مظاہرہ کیا،کورونا سے بچاوَ ویکسین کی فراہمی پر چینی قیادت کا مشکور ہوں،چین ہمار ا بہترین دوست ہے اور ہر معاملے میں ہمارا ساتھ رہا ہے،چینی ڈاکٹرز اور طبی ٹیم نے کورونا میں آکر ہماری رہنمائی کی،چین اور پاکستان میں تعلقات 7دہائیوں سے قائم ہیں،چین نے بطور تحفہ 5 لاکھ کورونا سے بچاوَویکسین فراہم کی، چین نے سب سے پہلےکورونا ویکسین پاکستان کو فراہم کی،چینی وزیرخارجہ سے ویکسین کی دستیابی کیلیے بات چیت جاری تھی،چین کے ساتھ تعلقات اور دوستی کے نئے باب رقم کریں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ اور گہرے دوست چین نے ایک دفعہ پھر ہمیں ترجیحی بنیادوں پر پانچ ہزار ویکسین ڈوزز کا تحفہ بھیجا ہے ہم چین کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں میری اس حوالے سے دسمبر اور جنوری میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ساتھ گفتگو ہوئی- میں نے انہیں پاکستان کی ضرورت سے آگاہ کیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلی ویکسین کھیپ پاکستان کو ارسال کرنا چاہتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ ہمارا جہاز چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لیکر پاکستان پہنچ چکا ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan