آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،خطے اورعالمی حالات کے تناظرمیں مختلف امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،خطے اورعالمی حالات کے تناظرمیں مختلف امور پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے پہلا ٹوئٹ کیا اور انہوں نے ٹوئٹ ذریعے کانفرنس کو عوام تک پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں خطے،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کانفرنس میں داخلی،سلامتی اور سرحدی صورتحال پر خصوصی غور بھی کیا گیا۔
CCC. Geo strat envmt, spec focus on IS, situation on borders reviewed. Provocative statements of Indian ldrship are irresponsible rhetoric with implications for region. Pak Armed Forces fully prepared to thwart any misadventure, whatever the cost.(1/2) pic.twitter.com/OGx4ZJXHel
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 6, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔کانفرنس میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، ان اشتعال انگیز بیانات سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن کی خواہاں ہیں،کشمیری بہادری سے بھارتی ظلم وستم ،پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارتی فوج کشمیریوں کوان کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں کر سکتی،حق خود ارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کریں گے اورپاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے،کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور کشمیری یواین کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت لے کر رہیں گےاور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے قابض بھارتی فوج نہیں روک سکتی۔