راولپنڈی:آرمی چیف کی زیرصدارت پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس جاری ہےاور اس کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیومیں جاری ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں افغان امن عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کورکمانڈرکانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورکمانڈرکانفرنس صبح ساڑھے نو بجے سے جاری ہے۔