کرونا ٹیسٹ کے لیے شہری خوار ہونے لگے ، بھاری فیسوں کے باوجود پرائیویٹ لیب کی مایوس کن سروسز

کرونا ٹیسٹ کے لیے شہری خوار ہونے لگے ، بھاری فیسوں کے باوجود پرائیویٹ لیب کی مایوس کن سروسز

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عابد قیوم سلہری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک TV پر پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر کے ہاتھوں کرونا مریضوں کے استحصال کی خبر دیکھ کر آج صبح IDC لیب G-8 اسلام آباد آیا۔
یہاں‌آکر کیا دیکھتا ہوں کہ ان کا کمپیوٹر سسٹم ڈاؤن ہے۔ صبح ۹بجے سے لوگ سیمپل دے کراپنے CNIC اور پیمنٹ سلپ کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ نہ تو ٹیسٹ دینے والے کی گاڑی اور ان کے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ نہ باڈی ٹمپریچر نوٹ کیا جاتا ہے۔
میں نے اپنا سیمپل دیا۔جسکی رسید بھی نہیں ملی- بتایا گیا کہ جب سمپل سسٹم پر لوڈ ہو گا SMS میسج آجائے گا۔ امید ہے کسی اور کا رزلٹ مجھے نہیں تھما دیا جائے گا.


واضح رہے کہ حکومتی اہلکار ہیلتھ سسٹم کا یہ حال بتا رہے ہیں. ادھر مشیر صحت برائے وزیر اعظم ڈاکٹر ظفر مرزا نے کاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے74 فیصد افراد کی عمریں پچاس سال سے زائد ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث جن کی اموات ہوئی ہیں ان میں سے 74 فیصد افراد پہلے سے بیمار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے بیمار افراد کا کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔ ہمیں بیمار افراد اور بزرگوں کی خاص حفاظت کرنی ہے۔ صحیح طریقے سے گائیڈلائنز اپنائی جائیں تو بزرگوں کو وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

حکومت کورونا وائرس کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ماسک کے استعمال سے60فیصد تک بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روک تھام میں معاون ہے اور حکومت نے پرہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کہ ماسک نہ پہننے پر سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔ عوامی مقامات پر بھی ماسک کا استعمال ضروری ہے اور ماسک کے بغیر نظرآنےپرتنبیہ کی جائے گی اور ایکشن لیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے74فیصد افراد کی عمریں50سال سے زائد تھیں۔ 50اور60سال سے زائد عمر کے افراد کیلیے علیحدہ گائیڈ لائنز بنائیں گے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے 34فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ظفر مرزا نے بتایا کورونا وائرس کے متعلق عالمی ادارہ صحت نے ہدایات تبدیل کی ہیں اور حکومت پاکستان بھی گائیڈ لائنز میں جلد تبدیلی کرے گی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ پاکستان روازنہ72 سے75 کے درمیان اموات ہو رہی ہیں۔ ملک میں موجود75 فیصد وینٹی لیٹرز کو فی الحال استعمال میں نہیں لایا گیا۔

Comments are closed.