کرنل کی بیوی کی آڑ میں وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی بیواوں کو مت بھولیں

0
272

کرنل کی بیوی کی آڑ میں وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی بیواوں کو مت بھولیں
‏باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کی وجہ سے پاک فوج پر بھی تنقید کی گئی تا ہم یہ نہیں سوچا گیا کہ فوج ہے تو ہم ہیں

وائرل ویڈیو میں خاتون کی غلطی سب کے سامنے نظر آ رہی ہے، قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے اور جو قانون پر عمل نہیں کرتا اس کے لئے بھی قانون موجود ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے کا کسی کو اختیار نہیں تا ہم خود کو کرنل کی بیوی کہہ کر طوفان بدتمیزی برپا کرنیوالے ایک جاہل خاتون کو تو سوشل میڈیا پر ہر طرف شئیر کیا جارہا ہے مگر سپاہی سے لے کر جنرل رینک تک اس وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی بیواؤں کیلئے اس قوم کے دل میں کوئی عزت نہیں شاید. افسوس صد افسوس.

لائن آف کنٹرول ، ایران، افغان سرحد پر پاک فوج کے افسران و جوان قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارا پاکستان پاک فوج کی وجہ سے ہی محفوظ ہے، اگر فوج نہ ہوتی تو شاید ہم سکون سے نہ بیٹھے ہوتے، غلطیاں‌ انسان کرتا ہے اور انسان سے ہی ہوتی ہیں لیکن اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ فوج میں سزا و جزا کا جو قانون ہے وہ سول میں نہیں

پاک فوج میں‌ کرپشن پر سزائیں دی گئیں، سول میں کسی کو کرپشن پر سزا ملی ،؟ یہی پاک فوج ہے جوہر مشکل میں، بارش، طوفان، آندھی، زلزلے، ہر موسم میں، سیلاب میں، پولیو مہم میں، الیکشن ڈیوٹیز میں اور اب کرونا میں سب سے آگے بڑھ چڑھ کر قوم کی خدمت کر رہی ہے

نائب صوبیدار کی ماں کی آنکھ ، میں کرنل کی بیوی ہوں، ناکے پر روکنے پر خاتون کی دھمکی

 

ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، بلوچستان میں اسی ماہ کم از کم 13 جوان شہید ہوئے، ایل او سی پر پاک فوج کے بہادر جوان وطن کی آن پر قربان ہو رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں فوج کے جوان شہید ہو چکے ہیں، خدارا کرنل کی بیوی کی آڑ میں ملک کے لئے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی بیواؤں کو مت بھولئے گا

Leave a reply