کورونا کے اثرات کم ، این سی او سی نے پراوازیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

0
49

کورونا کے اثرات کم ، این سی او سی نے پراوازیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی : کورونا کی شدت کم ہونے کے اثرات ہونے لگے . این سی او سی نے برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 20 فیصد پروازیں‌بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا .

وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پری بورڈنگ اور آمد کے وقت موجودہ ٹیسٹنگ پروٹوکول ایک جیسے ہی رہیں گے، مزید بیس فیصد پروازوں کی اجازت ملنے سے اب چالیس فیصد تک پروازیں چلائی جائیں گی۔

مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ یوکے، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست فلائٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یوکے،یورپ،کینیڈا،چین ،ملائیشیا کیلئے فلائٹس میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔این سی او سی نے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے،پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہونگے، پاکستان آنے والے کورونا نیگیٹیو مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی،بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ ہونگے۔

Leave a reply