کرونا سے مرنے والے کو غسل دیا جائے گا یا نہیں، سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں

0
39

کرونا سے مرنے والے کو غسل دیا جائے گا یا نہیں، سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں

باغی ٹی و ی : پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور انڈس ہسپتال کی جانب سے کورونا سے مرنے والے کو غسل دینے کے حوالے سے سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں۔ جس میں کہا گیا کہ کورونا سے مرنے والے کو غسل دیا جا سکتا ہے، جنازہ اور آخری رسومات ہوسکتی ہیں لیکن لاش کو ڈس انفیکٹ کرنا ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاش ڈس انفیکٹ کر دی گئی ہے تو پھر وائرس پھیلنے کا امکان نہیں، اس لیے ورثا اگر چاہیں تو حفاظتی سامان اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ میت کو غسل دے سکتے ہیں اور تجہیز و تکفین میں شرکت بھی کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی میت کو ہسپتال ڈس انفیکٹ کر کے دیتے ہیں لیکن پھر بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور انڈس ہسپتال کی جانب سے حکومت کو سفارشات بھیج دی گئیں ہیں جس میں میت لواحقین کے حوالے کرنے، نماز جنازہ سمیت تدفین میں شریک ہونے کے ایس او پیز شامل ہیں
واضح‌رہے کہ پاکستان میں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 594 ہوگئی۔ سندھ میں 171، پنجاب میں 183، خیبر پختونخوا میں 209، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

Leave a reply